کراچی : لیاری کے گینگسٹر عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی مکمل، کراچي کے مفرور دہشت گردوں کي ايران ميں موجودگي کا انکشاف، عزير نے مفروری کے دوران بھتے کی رقم ہنڈی کے ذريعے وصول کرنے کا اعتراف کرليا۔لياري ميں دہشت کا بازار گرم کرنے والے گينگ وار کے اہم مطلوب کمانڈرز کے بارے میں عزیر بلوچ نے سب کچھ بتا دیا، جے آئي ٹي کے سامنے عزير بلوچ نے فیصل پٹھان، وسیع لاکھو، سکندر سکو، شاہد رحمان، ملا نثار سمیت نو دہشت گردوں کی ایران میں موجودگی کی تفصیلات بتا دیں۔عزیر بلوچ کے مطابق شیراز کامریڈ اور شکیل بادشاہ مسقط، جب کہ استاد تاجو ساؤتھ افریقہ میں روپوش ہے، لياري گينگ وار کے سرغنہ عزير بلوچ کي دہشت اتني تھي کہ دبئي ميں بھي بھتے کي رقم ملتي رہي۔عزير نے مفروري کے دوران چورانوے لاکھ روپے ماہانہ بھتہ دبئي ميں وصول کيا، ماري پور ٹرک اڈہ، فشريز ہو يا بس اڈے، کسي کو نہيں چھوڑا، مختلف مارکيٹوں کے دکاندار بھي بھتہ ديتے رہے۔عزیر بلوچ کو سرباز ٹریول ایجنسی آٹھ چوک سے ہنڈی کے ذریعے بھتے کي رقم دبئي بھجوائی جاتی تھی۔ ملزم کے انکشافات پر ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کو تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ سماء