ایبٹ آباد : ایبٹ آباد کے نزدیک لرزا دینے والا واقعہ، لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر کار میں زندہ جلادیا گیا، 17 سالہ لڑکی کی شناخت عنبرین کے نام سے ہوئی، کار مالک کا کہنا ہے کہ گاڑی پارک کرکے گھر چلا گیا تھا، نہیں معلوم لڑکی کون ہے اور سب کیسے ہوا؟۔
ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، علاقہ مکول میں لڑکی کو باندھ کر گاڑی میں ڈالا اور آگ لگادی گئی، ساتھ کھڑی 3 اور گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔
گاڑی کا مالک کہتا ہے کہ وہ کار پارک کرکے گھر چلا گیا تھا، اسے نہیں پتہ کہ یہ کیسے ہوا۔
لڑکی کے گھر والے اعلانات سن کر پہنچے، لڑکی کی شناخت 17 سالہ عنبرین کے نام سے ہوئی، اہل خانہ کے مطابق لڑکی صبح سے لاپتہ تھی اور اس کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سماء