Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کرپٹ بچاؤ،جہاز چلاؤ مہم چل رہی ہے،طلال چوہدری

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد : ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن بچاؤ جہاز چلاؤ مہم چل رہي ہے، کپتان پر وار کرتے ہوئے طلال نے کہا کہ  جہانگير ترين پڑھے لکھے جعل ساز ہيں۔

پانامہ لیکس کے تہلکے نے مزید تہلکہ مچا دیا کرپشن اوراحتساب کی بازگشت پر ن لیگی رہنما تحریک انصاف پر برس پڑے، الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفت گو میں طلال چوہدری نے کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی تحریک کو ہدف بنالیا۔

طلال چوہدری نے جہانگیر ترین کو تعلیم یافتہ جعل ساز قرار دیا، قرض معاف کروانے والے اتحاد بنا رہے ہیں، اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا کہ پاناما پیپرز منتخب حکومت پاکستان پر حملہ ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کی امریکا میں کمپنیاں ہیں۔

دونوں رہنماؤں کا دعوٰی تھا کہ اپوزیشن پچھلے دروازوں سے ملنے کی کوشش کررہی ہے، اب احتساب ہوگا،کسی کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube