Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

موجودہ بحران حکمرانوں کا اپنا پیدا کردہ ہے،سراج الحق

SAMAA | - Posted: Apr 26, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 26, 2016 | Last Updated: 6 years ago

لاہور: امير جماعت اسلامي سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ميں چند خاندانوں نے کرپشن کر کے ايسٹ انڈيا کمپني کي طرح ترقي کي ہے۔

منصورہ لاہور ميں جماعت اسلامي کي مرکزي شوري کے اجلاس میں ميڈيا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ موجودہ بحران حکمرانوں کا اپنا پيدا کردہ ہے اور حکومت اپوزيشن سے گلہ کررہي ہے۔

امير جماعت اسلامی نے بتايا کہ اپوزيشن جماعتوں کو من پسند کميشن اور اس کی من پسند ٹرمز آف ريفرنس بھي منظور نہيں، اميد ہے اپوزيشن کا دو مئي کو ٹي او آرز پر اتفاق ہوجائے گا۔

سراج الحق نے واضح کیا کہ احتساب سے جمہوريت کمزور نہيں بلکہ مضبوط ہوتي ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube