جیکب آباد: پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان مقابلےمیں ایک مبینہ ڈاکوماراگیا۔ڈاکوکےسرکی قیمت لاکھوں روپےمقررتھی۔
جیکب آبادریلوےاسٹیشن کےقریب ڈکیتی کےارادےسےکھڑےدوڈاکوؤں کوپولیس نےخفیہ اطلاع پرگرفتار کرنےکی کوشش کی توڈاکوؤں نےپولیس پرفائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سےایک ڈاکو لال بخش عرف لالوماراگیا جبکہ دوسراڈاکوفرارہونےمیں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کےمطابق ڈاکولالوکےسرکی قیمت لاکھوں روپےمقررتھی۔ مبینہ ڈاکوسےایک رپیٹراورایک ہینڈگرنیڈبرآمدہواہے۔ پولیس کےمطابق ڈاکومختلف مقدمات میں پولیس کومطلوب تھااورکئی سالوں سےمفرور بھی تھا۔ سماء