Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کراچی سمیت بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Apr 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago

KarachiSunnyWeather

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، کراچی میں مزید 2 روز گرمی پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ 5 سے6 روز کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں، اگلے 2 روز کے دوران کراچی میں موسم گرم اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا، آج ریکارڈ کئے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، چھور 42، شہید بینظیر آباد، سکھر، حیدرآباد، مٹھی، سبی، ٹھٹھہ اور تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube