Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

شاہ محمود اور جہانگیر ترین نے اختلافات کی تردید کردی

SAMAA | - Posted: Apr 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی، کہتے ہیں ہماری منزل اور ارادہ ایک ہے، تحریک انصاف منزل کی جانب آج بڑا قدم اٹھائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے جلسے کیلئے پنڈال پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ایک نئے دور کا آغاز ہونیوالا ہے، نئے پاکستان کی طرف بڑا قدم اٹھائیں گے، پارٹی میں کبھی اختلافات نہیں تھے، ہماری منزل اور ارادہ ایک ہے، تحریک انصاف اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے۔

جہانگیر ترین بولے کہ ہمارا مقصد نواز شریف کی کرپشن کا مقابلہ کرنا ہے، پی ٹی آئی نئے دور میں داخل ہونے جارہی ہے، عمران خان کی 20 سال کی تحریک آج منزل پر پہنچنے والی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube