Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

وفاقی وزیر داخلہ نثار سے برطانوی ہم منصب کاٹیلی فونک رابطہ

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago

Nisar Theasa may

اسلام آباد / لندن :  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان برطانیہ سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ٹیلی فونک رابطے میں برطانوی وزیر داخلہ تھر یسامے نے پاک برطانیہ تعلقات اور امیگر یشن قوانین سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور امیگریشن کے بارے میں دو طرفہ تعاون پر اطمنان ہے، برطانیہ چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون میں مزید بہتری آئے، اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں ،دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube