کراچی : سندھ حکومت نے اسکولز سیکیورٹی کے پیش نظر سیف اسکول پروجیکٹ بنانے کی ہدایت کردی ہے، آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک سو اسی پرائیوٹ اسکولز کی سیکیورٹی کمزور ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اسکولز سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح سندھ میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی خطرے میں نہیں،تاہم اس کے باوجود اسکولز کی سیکیورٹی کے معاملے کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔
اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ صوبے میں چھیالیس ہزار اسکول ہیں، کراچی میں ایک سو اسی اسکولز کی سیکیورٹی کمزور ہے، اور ان کی سیکیورٹی کا کام پولیس کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسکولز کی سیکیورٹی میرے لئے اہم ہے،جس کیلئے سیف اسکول پروجیکٹ بنایا جائے، اسپیشل برانچ، محکمہ تعلیم اور محکمہ داخلہ مل کر سیف اسکول پروجیکٹ کی سمری بھجوائیں، اجلاس میں آئي جي سندھ نے کابينہ اجلاس کو امن و امان پر بھي بريفنگ دي۔ سماء