Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

داعش کیلئے بھرتیاں کرنیوالے ملزم کے جے آئی ٹی میں سنسنی خیز انکشافات

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2016 | Last Updated: 6 years ago

AZIZ JIT BREAKING KHI EX   29-01-16

کراچی : داعش کیلئے بھرتیاں کرنے والے ملزم عبدالعزیز نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں، سماء نے رپورٹ حاصل کرلی۔

داعش کیلئے بھرتیاں کرنیوالے ملزم عبدالعزیز کو جے آئی ٹی نے بلیک قرار دیدیا، سماء نے دہشت گرد تنظیم کے کارندے کی جے آئی ٹی رپورٹ حاصل کرلی۔

رپورٹ میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا جنود الفدا کے حاجی خلیل گروپ سے تعلق ہے، حاجی صاحب اب حاجی حیدر کے نام سے کام کررہا ہے اور فیس بک پر رابطہ کرتا ہے۔

ملزم کا مزید کہنا ہے کہ گلشن اقبال کا رہائشی اس کا دوست جعفر شام میں لڑتے ہوئے مارا گیا، کراچی سے ناصر استاد رقم اور لڑکے کوئٹہ بھیجتا ہے، شام جانے کیلئے بڑی تعداد میں لڑکے کوئٹہ میں موجود ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube