Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سیکیورٹی خدشات؛ملک بھرکے بیشترتعلیمی ادارے بند

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد:سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر کے بیشترتعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔ کراچی سے لاہور اور اسلام آباد تک بیشتراسکول اور کالجز میں تالے لگ گئے۔

سیکیورٹی خدشات پر ملک بھر میں آرمی اور بحریہ کے زیر انتظام تعلیمی ادارے عارضي طور پر بند کردیے گئے۔ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی سمیت کئی جامعات ميں تدريسي عمل معطل ہے۔

دہشتگردوں کی دھمکیوں کے پیش نظر ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ کئی اسکول، کالج اوریونیورسٹیاں عارضی طور پر بند کر دی گئیں۔ کراچي ميں پرائيوٹ ايسوسي ايشن نے اسکول بندکرنےسےانکارکر دیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسکول 26 جنوری  سے ایک ہفتے کے لیے بند ہیں۔ گزشتہ روز آرمی ،بحریہ اور وفاق کے ماتحت تعلیمی ادارے بھی 31 جنوری تک بند کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے2 بڑے نجی تعلیمی ادارے بھی پیر کو کھلیں گے۔

کراچی کا ایک بڑا نجی اسکول بھی 2دن کیلئے بند کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں بھی سیکیورٹی خدشات ہیں ۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھرمیں حفاظتی انتظامات بہتربنائے جارہے ہیں۔

اٹک میں ناقص سیکیورٹی پر9 اسکولوں اور3کالجزکو سیل کر دیا گیا۔ لاہوریونیورسٹی آف انجینئرنگ کا کالاشاہ کاکو کیمپس بھی بند کر دیا گیا۔ سیکیورٹی خدشات پر بہاءالدین زکریایونیورسٹی کو بھی دو روز کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کا وہاڑی کیمپس 31جنوری تک بند رہے گا۔

انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی انتظامات بہتر ہوتے ہی تمام جامعات ،اسکول اور کالجز کھول دیے جائیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube