Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

پاکستان ال نینو کے حصار میں

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد:دنیا کے بیشتر ممالک کو موسمی بگاڑ کا باعث بننے والی موسمیاتی کیفیت ال نینو کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاہےکہ پاکستان میں اس کے اثرات اپریل میں ختم ہو جائیں گے۔

سردیوں میں شدید سردی اور گرمیوں میں شدید گرمی، مون سون میں بارشیں معمول سے کم تو کہیں علاقوں میں خشک سالی، موسم کے یہ بدلتے تیور ال نینو کا شاخسانہ ہیں ۔محکمہ موسمیات نےکہاہےکہ اپریل میں پاکستان میں ال نینو کا زور ٹوٹ جائے گا اور معمول کے مطابق بارشیں اور گرمی پڑے گی۔

ماہرین موسمیات کے مطابق بحر الکاہل میں پانی غیر معمولی گرم ہو جانے سے ال نینو واقع ہوتا ہے اور  دنیا بھر میں موسمی بگاڑ کا باعث بنتا ہے۔پاکستان میں گزشتہ برس جون سے ال نینو کے اثرات موجود ہیں، جس کے باعث کراچی میں شدید گرمی نے سینکڑوں افراد کی جان لے لی تو موسم سرما میں کم بارشوں کے پیچھے بھی ال نینو کارفرما ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube