Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

میڈیا دہشت گردی کا باعث بننے والے نظریے کو شکست دے سکتا ہے، پرویز رشید

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2016 | Last Updated: 6 years ago

7

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر بڑی حد تک تباہ کردیا گیا، ابھی اس سوچ کو ختم کرنا ہے جو ملک میں دہشت گردی کے فروغ کا باعث بنتی ہے، میڈیا لوگوں کی سوچ تبدیل کرکے دہشت گرد نظریے کو شکست دے سکتا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس میں انسداد دہشت گردی کورس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گرد نظریہ کو شکست دینا انتہائی ضروری ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ بندوق سے جیتی جاسکتی ہے لیکن قلم، لینز، کیمرہ اور ٹیلی ویژن دہشت گردی کا باعث بننے والے نظریہ کو شکست دے سکتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ دراصل نظریاتی جنگ ہے، اگر انتہاء پسندانہ سوچ کا مقابلہ نہ کیا گیا تو مستقبل میں ہمیں مزید تخریبی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے باچا خان یونیورسٹی کے طالب علموں پر وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اخلاقیات اور انسانیت سے عاری عناصر ہیں، عوام میں دہشت گردی کے رجحان کو روکنے میں میڈیا کا انتہائی اہم کردار ہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے ٹریننگ کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے، آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے وفاقی وزیر کو سوینئر پیش کیا۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube