Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

وزیراعظم نواز شریف سے جو بائیڈن اور اشرف غنی کی ملاقات

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2016 | Last Updated: 6 years ago

1

ڈیووس : وزیراعظم نواز شریف سے امریکی نائب صدر اور افغان صدر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، جو بائیڈن اور اشرف غنی نے سانحہ چارسدہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی قوم کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیراعظم نواز شریف کی امریکی نائب صدر اور افغان صدر سے ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کا جائزہ لیا گیا، تینوں رہنماؤں نے مفاہمت کیلئے 4 فریقی میکنزم پر اتفاق کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا، ملاقات میں 4 فریقی مشاورتی گروپ کے 2 اجلاسوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی نے سانحہ چارسدہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی قوم کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران جو بائیڈن اور اشرف غنی نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کو توجہ کا مرکز قرار دیا جبکہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ امن اور مفاہتمی عمل افغانستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube