اسلام آباد : پنجاب کے اکثر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم آج شام ژوب، مالاکنڈ ڈویژن بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طو پر ابرآلود رہے گا، جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کےاوقات میں شدید دھند پڑ سکتی ہے۔
آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سماء