کوئٹہ : کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق حالیہ دنوں میں کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
پہلا واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے تین افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ اسپنی روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ سماء