Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

اے آروائی نیوزکےدفترپربم حملہ،ڈی ایس این جی آپریٹر زخمی

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago

ARY Off Attack Isb New 13-01

اسلام آباد : اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد دفتر پر دستی بم حملے میں ڈی ایس این جی آپریٹر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے ایف سیون فور کے علاقے میں قائم اے آر وائی نیوز کے دفتر پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے میں دفتر کے باہر کھڑی ڈی ایس این جی میں بیٹھا آپریٹر شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل سوار کالعدم تنظیم کا پمفلٹ پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو تھی۔ پولیس نے حملے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube