Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا،آرمی چیف

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago

ARMY CHIEF

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔آرمی چیف کا کہناہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اوردفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے سعودی وزیردفاع کو بتایا کہ پاکستان کے سعودی عرب اورخلیجی ممالک سےقریبی تعلقات ہیں۔ سعودی عرب اورخلیجی ممالک کی سلامتی اہم ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی تعلقات مثالی نوعیت کےہیں۔

سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان نے  دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کارکردگی کی تعریف کی۔سعودی وزیردفاع کاکہناتھاکہ سعودی عرب تمام معاملات پرپاکستان کی مکمل حمایت کرےگا۔علاقائی امن کیلئےپاکستان کی کوششوں کوتسلیم کرتےہیں۔ سما

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube