Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات، اشتہارات کے معاملے پر گفتگو

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 8, 2015 | Last Updated: 7 years ago

کراچی : رينجرز کیخلاف اشتہارات نے ہلچل مچادی، وڈے سائيں سے ڈی جی رینجرز نے ملاقات کی، ميجر جنرل بلال اکبر نے معاملے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزيراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اداروں ميں غلط فہمياں پيدا نہيں ہونے ديں گے۔

رينجرز کیخلاف اشتہار کيوں چھپے؟، کس نے شائع کروائے؟، رينجرز حکام کو معاملے پر تشويش ہوئی تو سائيں سرکار بھی چھان بين ميں لگ گئی۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں امن و امان کی صورتحال، کراچی آپریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ميجر جنرل بلال اکبر نے رینجرز کیخلاف اشتہارات پر اپنے تحفظات سے سندھ کے وڈے سائیں کو آگاہ کیا، تو قائم علی شاہ نے معاملے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروادی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  دونوں اداروں میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، معاملے کی تہہ تک جاکر تحقیقات کریں گے، انہوں نے ذمہ داران کیخلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube