Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

شجاعت عظیم کی کوششیں بھی ناکام، پالپا پی آئی اے تنازع حل نہ ہوسکا

SAMAA | - Posted: Oct 5, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 5, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسلام آباد : پالپا اور قومی ائیرلائن کے درمیان تنازعہ حل نہ ہوسکا، معاملے کو سلجھانے کیلئے وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کی کوششیں بھی کام نہ آئیں، آج پھر مذاکرات ہوں گے۔

جتن ہزار گئے بے کار، پی آئی اے اور پالپا کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے، شجاعت عظیم بھی پائلٹوں کو راضی کرنے میں ناکام ہوگئے، بے چارے مسافر دوہری اذیت کا شکار ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان گتھی نہ سلجھ سکی، طویل مذاکرات کے بعد پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہیں، 3 پائلٹوں کے کیرئیر سے کھیلا گیا ہے، مذاکرات میں زیادہ تر بات ورکنگ ایگریمنٹ پر ہوئی۔

دوسری جانب ایوی ایشن ڈویژن کے حکام تنازع کے حل کیلئے پُرامید دکھائی دیئے، ترجمان نے مذاکرات میں ڈیڈلاک کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پالپا کے ساتھ بات چیت آج کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے۔

پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان 4 روز سے جاری تنازع کے باعث اب تک درجنوں پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار جبکہ قومی ایئر لائن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، دوسری جانب  پرائیویٹ ایئرلائنز موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں سے دگنے کرائے بٹورنے لگیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube