اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث رئیس مما کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاق نے فیصلے سے تحریری طور پر سندھ حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ رئیس مما ٹارگٹ کلنگ کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہے اوراس کا نام انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا جارہا ہے۔
خط میں رئیس مماکے شناختی کارڈ، پاسپورٹ کی تفصیلات بھی درج ہیں۔ خط کی کاپیاں حساس اداروں کے ہیڈ کوارٹرز اور چاروں صوبائی سیکریٹریز داخلہ کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔ سماء