Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

فیسوں میں اضافہ،وزیراعظم کااحکامات نہ ماننےوالےاسکولزسیل کرنیکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 30, 2015 | Last Updated: 7 years ago

 

nawaz school

اسلام آباد : نجی اسکولوں نے فیسوں کے معاملے پر حکومتی رٹ کو چیلنج کر دیا، جب کہ وزیراعظم نے سرکاری احکامات نہ ماننے والے اسکولوں کو سیل کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسیں کم نہ کرنے کا ایک بار پھر نوٹس لے لیا، وزیراعظم کی ہدایت پرپرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے شکایت سیل  قائم کردیا اور اس مقصد کے لئے  مختلف نمبرز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جن پر والدین اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے پر شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

پیرا کو والدین اپنی شکایات بذریعہ فیکس پر بھی بھیج سکتے ہیں، وزیراعظم نے پیرا کوہدایت کی ہے کہ والدین کی شکایات کا فوری طورپرازالہ کیا جائے،وزیر اعظم نے سرکاری احکامات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کو سیل کرنے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

والدین 0519101743 اور 03008758893 نمبروں پر کال کر کے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ 0519101800 پر فیکس کر کے بھی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube