Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کرپشن کیس،عاصم حسین اسپتال سےفارغ،رینجرزنےدوبارہ تحویل میں لےلیا

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2015 | Last Updated: 7 years ago

DR ASIM REMAND 2100 PKG HASSAN ABBAS 27-08

کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو رینجرز نے اپنی تحویل میں لے کر قومی ادارہ امراض قلب سے منتقل کر دیا۔

قومی ادارہ امراض قلب کراچی میں زیر علاج ڈاکٹر عاصم کو رینجرز نے اپنی تحویل لے لیا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین کو 22 ستمبر کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد قومی ادارہ امراض قلب میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کئے گئے اور زیر علاج رہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹر عاصم کی تمام رپورٹس کو نارمل قرار دیا تھا، ڈاکٹر عاصم 90 دن کیلئے رینجرز کی تحویل میں ہیں، رینجرز نے 27 اگست کو انسداد دہشت گردی عدالت سے اپنی تحویل میں لیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube