راولپنڈی : راولپنڈی میں مکان کی چھت گرنے سے نانی اور نواسہ جاں بحق گئے، ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پیر ودھائی اڈے کے نزدیک کچے مکان کی چھت گر گئی، جس سے 75 سالہ خاتون خانم، 40 سالہ جبار اور 28 سالہ رہبر ملبے تلے دب گئے۔
امدادی کارکنوں نے ملبے سے تینوں افراد کو باہر نکالا اور ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا، جہاں خاتون خانم اور اس کا نواسہ جبار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ سماء