جیکب آباد: جیکب آباد میں کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ حساس اداروں نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے پانچ کلو بارود برآمد کرلیا ۔
جیکب آباد کی تحصیل ٹهل کے قریب دو دہشتگرد خوشحال ایکسپریس کی آمد سے پہلے ریلوے ٹریک پر بم نصب کررہے تھے ۔
حساس اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم لال محمد نندوانی عرف لالو کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ۔
کارروائی کے دوران پانچ کلو گرام بارود بھی برآمد کرلیا گیا ۔ سماء