Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں ناکام ہوگئے، مشتاق غنی

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago

پشاور : خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی کہتے ہیں حملہ آور مذموم مقاصد میں ناکام ہوگئے، سی سی پی او پشاور کے مطابق تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، بچے کھچے دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں، خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات نے پشاور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور بیس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پشاور سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، فورسز کی کارروائیوں کے باعث حالات پہلے سے بہتر ہیں۔

سی سی پی او پشاور مبارک زیب کا کہنا تھا کہ حملے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر لیا تھا، کیمپ کے 2 راستے ہیں، ممکنہ طور پر دونوں اطراف سے دہشت گردوں نے حملہ کیا، تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube