اسلام آباد : خورشید شاہ نے حکومت کو خطرے کی بو سونگھ لی، نواز شریف کی اگلے عام انتخابات میں ہار کی پیشگوئی کر ڈالی، ان کے بیٹے کے لندن میں اثاثوں کا حساب مانگ لیا، آرمی چیف کی تعریف کی اور سندھ کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی آپریشن کا مطالبہ کردیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نئی شیروانیاں سلنے کا انکشاف کر ڈالا، جمہوریت کی زبردست مدح سرائی کی، کرپشن اور دہشتگردی کو آمریت کا کیا دھرا قرار دیدیا۔ شاہ صاحب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں جمہوری حکومتوں کے کارنامے بھی گنوائے،خورشید شاہ نے کرپشن کے تالاب میں اترنے والی سیاسی مچھلیوں کو بُرا بھلا کہا، نواز شریف کی ہار کی پیشگوئی کی ساتھی ہی جمہوری نظام کو خطرے سے بچانے کا عزم دہرایا۔اپوزیش لیڈر کا کہنا تھا جنرل راحیل شریف اچھا کام کررہے ہیں، ان کے پوسٹرز لگنے پر ناراض نہیں خوش ہونا چاہئے، وزیراعظم کے بیٹے کے لندن میں 500 ملین ڈالر کے اثاثے کہاں سے آئے، احتساب شفاف اور برابری کی بنیاد پر ہونا چاہئے، سندھ میں آپریشن ہورہا ہے تو باقی جگہوں پر بھی کیا جائے۔ سماء