Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پی کے 93 دیر؛ پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا، جماعت اسلامی کو شکست

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2015 | Last Updated: 7 years ago

دیر : پی کے 93 دير میں ضمنی انتخاب کا معرکہ پیپلزپارٹی نے سر کرلیا، صاحبزادہ ثناء اللہ نے جماعت اسلامی کے محمد اعظم خان کو بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 93 دیر میں خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے دینے کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے ضمنی انتخاب کا حکم دیا، جماعت اسلامی اپنے مضبوط حلقے کا دفاع نہ کرسکی۔

سماء کو موصولہ ضمنی انتخاب کے حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ 20 ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جماعت اسلامی کے محمد اعظم خان 15 ہزار 43 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دیر میں پہلی بار خواتین نے بھی حق رائے دہی استعمال کیا تاہم پولنگ کا سلسلہ مخصوص پولنگ اسٹیشن تک محدود رہا۔

پیپلزپارٹی کے جیالوں نے اپنے امیدوار کی کامیابی پر خوب جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube