Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق درخواستیں خارج

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی درالحکومت میں بلدیاتی انتخابات رکوانے سے متعلق تمام درخواستیں خارج کر دیں,جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا۔

تحریک انصاف نے جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کیلئے درخواست دائر کی تھی جبکہ قانون سازی کیے بغیر بل پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے خلاف بھی امیدوار اور عام شہریوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube