Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پشاورہائیکورٹ نےبلدیاتی انتخابات کیلئے5جولائی کوپولنگ روک دی

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر :

پشاور: ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا پانچ جولائی کو دوبارہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن روکنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس قیصر ارشاد اور جسٹس داؤد پر مشتمل بینچ نے بلدیاتی انتخاب رکوانے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر   پانچ جولائی کو دوبارہ ہونے والے بلدیاتی انتخاب پر حکم امتناع جاری کردیا اور الیکشن کمیشن سے چودہ  روز میں اس حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے زاہد درانی نے تیس مئی کو خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب کے غیرشفاف ہونے کا نوٹس لینے کی درخواست کی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube