اسٹاف رپورٹ:
پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ الطاف حسین سنگین الزامات کا سنجیدگی سے دفاع کریں۔
لاہور سے جاری بیان میں ترجمان پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا ڈاکٹر طاہر القادری خفیہ فنڈز جمع نہیں کرتے جبکہ منہاج القرآن کا رجسٹرڈ نیٹ ورک ہے اورتحریک منہاج القرآن کسی سے خفیہ فنڈ نہیں لیتی۔
پی اے ٹی ترجمان نے کہا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اپنے خلاف سنگین الزامات کا سنجیدگی سے دفاع کریں ساتھ ہی خفیہ فنڈز لینے والوں کو چوراہوں پر پھانسی دینے کا طالبہ بھی کردیا۔