Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

نواز شریف کی مودی سے ملاقات طے ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات دس جولائی کو ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دس جولائی کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات طے ہوگئی ہے، سربراہ اجلاس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوگی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے اجلاسوں میں سائیڈ لائن ملاقاتیں معمول کی بات ہیں، وزیراعظم کی دیگر سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ناروے کے شہر اوسلو میں موجود ہیں، جہاں وہ ناروے میں اپنے ہم منصب اور ولی عہد سے ملاقاتوں کے علاوہ تعلیم کے موضوع پر ہونے والے سربراہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کو ناروے کے دورے کی دعوت ان کے ہم منصب ارنا سولبرگ نے دی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube