ویب ایڈیٹر:
مظفر آباد : تحریک آزادی کشمیر کے بانی اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان انتقال کرگئے۔
آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالقیوم خان طویل عرصے سے علیل تھے۔ سردار عبدالقیوم آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے والد تھے، انہیں مجاہد اول اور تحریک آزادی کشمیر کے بانیوں میں شمار ہوتا ہے۔
سردار عبدالقیوم خان زیرک سیاستدان اور محب وطن شخص تھے،ان کے انتقال پر کشمیری رہنماؤں کی جانب سے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، کشمیری رہنماؤں کے مطابق ان کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے،اور اس خلا کو پر نہیں کیا جا سکتا۔ سماء