ویب ایڈیٹر
کراچی : سماء نے معظم علی خان کے تہلکہ خیز انکشافات حاصل کرلئے، جے آئی ٹی کے سامنے مرکزی ملزم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کے احکامات انيس قائم خانی نے دیئے، واردات کيلئے کيک کاٹنے کا کوڈ ورڈ رکھا گيا، محسن علی نے ريکی کی۔
سماء نے متحدہ کے سینئر رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم معظم علی کے سنسنی خیز انکشافات پر مبنی بیان کے مزید نکات حاصل کرلئے.
واضح رہے کہ 16 ستمبر 2010ء کو لندن میں ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کو ان کے گھر کے باہر دو افراد نے چاقو اور اینٹوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا، برطانوی پولیس، پاکستانی تحقیقاتی ادارے اس ہائی پروفائل قتل کیس کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کررہی ہیں۔ سماء