Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

دریائے کابل میں نوشہرہ اور ورسک پر درمیانے درجے کاسیلاب

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ:

پشاور : دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، محکمہ موسمیات نے تین اضلاع میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔

فلڈ سیل پشاور کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کاسیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ بالترتیب چون ہزار اور ایک لاکھ اٹھائیس ہزار کیوسک ہے۔

تربیلا میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد تین لاکھ بیس ہزار کیوسک ہے، جب کہ دریا سندھ میں اٹک ،اور دریائے پنجگوڑہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ پانی کا بہاؤ بالتریب تین لاکھ چھ ہزار تین سواور سولہ ہزار آٹھ سو پندرہ کیوسک ہے۔

دریائے خیالی میں چارسدہ روڈ ،ناگمان میں چارسدہ روڈ اور شاہ عالم میں تخت آباد پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈی آئی خان ، بنوں اور ہزارہ میں پہلے ہی سیلاب کے خطرے کی تنبیہہ جاری کی جا چکی ہے اور لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube