Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کشمیر کے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے، سرتاج عزیز

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر سمیت دیگر دیرینہ تصفیہ طلب معاملات کے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریگا، نریندر مودی سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں بڑا بریک تھرو نہیں ہوا مگر دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اچھا آغاز ہے، بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

دفتر خارجہ میں نیوز کانفرس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام معاملات پر بات کرنے کیلئے تیار ہے لیکن جامع مذاکرات کیلئے پاکستان بھارت سے بھیک نہیں مانگے گا اور نہ ہی معذرت خواہانہ رویہ اپنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے مابین ملاقات کے بعد کیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی سے کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت کی۔

مشیر خارجہ کہتے ہیں کہ پاکستان نے بھارتی وزراء کے بیانات پر سخت تشویش کا اظہار کیا، سرتاج عزیز نے مشترکہ اعلامیے میں کشمیر کا ذکر نہ کرنے پر تنقید کو بلاجواز قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں قومی وقار اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube