اسٹاف رپورٹ
چترال : چترال میں ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد کا قیمتی مارخور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگيا۔
چترال کی تحصیل لٹکوہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نو سالہ مار خور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا، مرنے والے قیمتی مارخور کی سینگوں کی لمبائی 43 انچ اور قیمت 11 ملین روپے تھی۔
وائلڈ لائف کے عملے نے مردہ مارخور کو اپنی تحویل میں لے ليا، مقامی لوگوں نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کيا ہے۔ سماء