Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

آرمی چیف وزیرستان پہنچ گئے، عید جوانوں کے ساتھ منانے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نوجوانوں کے حوصلے بڑھانے وزیرستان پہنچ گئے، عید بھی فوجی جوانوں کے ساتھ اگلے مورچوں پر گزاریں گے۔

آپریشن ضرب عضب میں مصروف فوجی جوانوں کے حوصلے بڑھانے کا عزم لے کر آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیرستان پہنچ گئے، عید بھی اگلے مورچوں پر ہی منائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فاٹا اور وزیرستان کا دورہ کیا، آرمی چیف عید کا دن وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کیخلاف لڑنے والے فوجی جوانوں کے ساتھ  اگلے مورچوں پر ہی منائیں گے۔

آرمی چیف اس سے قبل بھی کئی بار اگلے مورچوں کا دورہ کرچکے ہیں،  انہوں نے ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے، پاک فوج ملک میں قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube