Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس جاری

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ:

لاہور:پنجاب حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا۔ بلدیاتی انتخابات اب جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بلدیاتی انتخابات اب جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

ترمیمی آرڈیننس کے تحت بلدیاتی انتخابات کیلئے خفیہ رائے شماری میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے ایک بیلٹ پیپر ہوگا جبکہ 2خواتین، ایک اقلیتی اور ایک لیبر سمیت 5 مخصوص نشستیں ہوں گی اور 6 جنرل نشتوں پرمقابلہ ہوگا۔

پنجاب حکومت نے پنجاب فاریسٹ کا ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کیا ہے جس کے تحت پنجاب فاریسٹ آرڈیننس کے تحت محکمہ جنگلات کی اراضی کی خرید و فروخت کے لئے فاریسٹ کمپنی تشکیل دی جائے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube