Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

قلات : گھر میں گھس کر 2 افراد کو قتل کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ قلات کے علاقے کوہنگ میں رات 3 بجے پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حبیب اللہ اور اس کی اہلیہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، ملزمان فرار ہوگئے۔

لاشوں کو سول اسپتال قلات منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مقتولین کو سر، چہرے اور چھاتی میں گولیاں ماری گئیں۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتولین کا تعلق ضلع نصیرآباد سے تھا اور انہیں پرانی دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube