Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں مداخلت سے باز رہنے کی ہدایت

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے انتظامات میں مداخلت سے روک دیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے کسی نے مداخلت نہیں کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان پر مشتمل 3 رکنی فل بینچ نے پنجاب ميں حلقہ بنديوں کیخلاف تحريک انصاف کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں ترمیم کرکے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی، یہ اقدام نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، پنجاب حکومت کی مداخلت سے حلقہ بندیاں میرٹ پر نہیں ہورہیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کیلئے کی گئی تھی۔

الیکشن کميشن پنجاب نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ کسی نے بھی حلقہ بندیوں کے معاملے پر مداخلت نہیں کی، عدالت نے سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube