Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

لندن میں پی ٹٰی آئی کااحتجاج،الطاف حسین کیخلاف خلاف یادداشت جمع

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

لندن : لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر تحریک انصاف نے الطاف حسین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واؤڈا نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف یادداشت جمع کرادی۔

مزید  پڑھیں :  لندن میں بھی پاکستانی سیاسی محاذ آرائی،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں تصادم۔۔

دیارغیر میں بھی پاکستانی سیاست کے رنگ نمایاں ہوگئے، لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر تحریک انصاف کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، تو وائٹ ہاؤس کے باہر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کپتان کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

فیصل واڈا کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی، مظاہرین ایم کیو ایم قیادت کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لوگ کراچی میں امن چاہتے ہیں، قومی اداروں سے متعلق اشتعال انگیز تقاریر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

احتجاجی مظاہرے کے بعد تحریک انصاف لندن کے صدر بیرسٹر وحید الرحمان نے برطانوی وزیراعظم کے دفتر میں یادداشت جمع کرائی، یادداشت کے متن کے مطابق اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد لندن میں رہ کر پاکستان میں شرانگیزی میں ملوث ہیں، الطاف حسین کو پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف تقاریر سے روکا جائے اور ان کے خلاف جاری مقدمات میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ متن میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ برطانیہ کے تعاون سے کراچی میں امن ہوسکتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube