Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پی ٹی آئی آراکین کی رکنیت کے خاتمے کا معاملہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر کر دیا گیا، اسحاق ڈار نے معاملہ ایوان سے باہر بیٹھ کر حل کرنے کی تجویز دی جو اپوزیشن لیڈر نے مان لی۔ شاہ محمود قریشی حکومتی رویے کے معترف ہیں، بولے کہ حکومتی اشارے مثبت ہیں، ایوان کا فیصلہ قبول کریں گے۔

قومی اسمبلی میں کپتان کے کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کرنے کی تحاریک ایم کیو ایم کے سلمان بلوچ اور جے یو آئی ف کی نعیمہ کشور نے پیش کیں، نعیمہ کشور نے پی ٹی آئی ارکان کو اسٹے آرڈر پر ایوان میں بیٹھنے کا طعنہ دیا تو ایم کیو ایم کے عبدالرشید گوڈیل نے عوام کا دوبارہ اعتماد لیکر ایوان میں آنے کا مشورہ دیا۔

بحث کے دوران ماحول گرم ہوا تو وزیر خزانہ نے معاملہ مؤخر کرنے کی تجویز دے ڈالی، اسحاق ڈار نے پارلیمانی رہنماؤں سے بات کرکے معاملہ سلجھانے کا مشورہ دیا تو اپوزیشن لیڈر نے بھی حمایت کردی، شاہ جی نے معاملہ جمعرات تک مؤخر کرنے کا کہا تاہم اسپیکر نہ مانے اور معاملہ اگلے منگل تک چلا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے حکومتی رویے کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت کے پاس اکثریت ہے، فیصلہ کرلے ہمیں اعتراض نہیں، ایوان نے اجازت دی تو واپس آجائیں گے۔

ماحول ٹھنڈا ہونے پر اپوزیشن لیڈر اپنی تعریف کرنا نہ بھولے، شاہ جی کا کہنا تھا کہ ان جیسا اپوزیشن لیڈر حکومت کو نہیں مل سکتا، کوئی اور قائد حزب اختلاف ہوتا تو حکومت6 ماہ بھی نہ چلتی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube