Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

فیصل آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، ایک ملزم ہلاک، پولیس اہلکار شہید

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

فیصل آباد : فیصل آباد پولیس کی بروقت کارروائی سے شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا، ایک کو پکڑ لیا گیا۔

فیصل آباد پولیس کی حاضر دماغی نے شہر کو ممکنہ دہشتگردی سے بچالیا، پیپلز کالونی میں گشت کرتے اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روکا، میبنہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار حسیب شہید ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگر مارا گیا، پولیس نے ایک کو پکڑ لیا جبکہ 2 فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی سے جدید اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔

شہید ہونیوالے اہلکار حسیب کے والد کو اپنے بیٹے پر فخر ہے، عبدالرشید  کا کہنا ہے کہ بیٹے نے وطن کیلئے جان قربان کی جس پر فخر ہے۔

پولیس نے علاقے کو سیل کردیا اور نجی ہوٹل میں سرچ آپریش کے بعد 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 14مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube