Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

چترال میں بارش و سیلاب کی تباہ کاریاں، 32 افراد جاں بحق، سیکڑوں مکانات تباہ

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

چترال : سیلاب نے چترال میں 32 افراد کی جان لے لی، سیکڑوں مکانات تباہ اور 400 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

سیلاب سے چترال کی خوبصورت وادیاں ملیا میٹ، سیلابی ریلے سب کچھ بہالے گئے، 32 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 300 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے، ریسکیو آپریشن میں 400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

مولین گول کے علاقے سے بھی سیکڑوں افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوئے، حالات بہتر ہونے پر واپسی کا عمل شروع ہوگیا، موری میں مزید 5 مکانات تباہ ہوگئے۔

مزید پڑھیئے: چترال میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی

چترال میں اب بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube