Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

انکوئری رپورٹ آنےکےبعدبلاجوازتنقیدکاسلسلہ بندہوناچاہیئے،پرویزرشید

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تمام جماعتوں نے تسلیم کرلیا ہے، انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد تنقید کے اس باب کو بند کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تمام جماعتوں نے تسلیم کرلیا، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو مستحکم کرنے کیلئے تاریخی کردار ادا کیا، وزیراعظم نے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم اور جے یو آئی سے تحاریک واپس لینے کو کہا ہے، متحدہ اور جے یو آئی نے قیادت سے مشورے کیلئے مہلت مانگی ہے، انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد اس باب کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube