Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پشاور،پاک افغان حکام کااجلاس،سرحدی خلاف ورزیاں روکنےپراتفاق

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

پشاور : پشاور کورہیڈ کوراٹرز میں پاک افغان حکام کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین کے درمیان سرحدی جارحیت کی خلاف ورزی روکنے پر اتفاق کرلیا۔

پشاور کورہیڈ کوارٹرز میں پاک افغان حکام کی ملاقات ہوئی، افغانستان سے آئے آٹھ رکنی وفد کی قیادت بریگیڈئیر جنرل عبدالقاور نے کی، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان فوجی حکام نے انگوراڈہ میں افغان فورسز کی جارحیت کا معاملہ اٹھایا جس کے بعد فریقین میں سرحدی جارحیت کی خلاف ورزی روکنے پر اتفاق کر لیا۔

ملاقات کے دوران سرحدی تحفظ کیلئے مزید اقدامات اور رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں اطراف کا ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے بہتر کوآرڈینیشن اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube