ملتان: شہر ملتان میں اندرون لوہاری گیٹ میں تین منزلہ عمارت گرنے سے بہن اور بھائی جاں بحق ہوگئے ۔
ملتان میں تیز بارشوں کے باعث اندرون لوہاری گیٹ میں تین منزلہ عمارت گرنے سے دو بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گلشن اور کامران کے ناموں سے کی گئی۔
ملتان میں بارش کا سلسلہ کل سے جاری ہے ۔ جمعرات کو بھی ارم کالونی اور عسکری ٹو میں گھر کی چھت گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء