Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سانحہ مستونگ، کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کیخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Jun 1, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 1, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر

کوئٹہ : مستونگ میں بس سے اتار کر مسافروں کو قتل کرنے کا مقدمہ کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کیخلاف درج کرلیا گیا، لیویز تھانہ کھڈ کوچہ میں درج کی گئی ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مستونگ میں کراچی سے جانیوالی 2 بسوں سے 22 مسافروں کو اتار کر قتل کرنے کے الزام میں کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کیخلاف لیویز تھانہ کھڈ کوچہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لیویز نے ایف آئی آر میں زامران مری عرف مہران مری سمیت کالعدم تنظیم کے 12 کارندوں کو نامزد کیا ہے، ملزمان نے 2 بسوں سے 22 مسافروں کو اتار کرقتل کیا تھا، مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب دہشت گردوں نے کراچی سے پشین جانیوالی بسوں پر حملہ کیا، اور 22 مسافروں کو اغوا کرکے لے گئے، جس کے بعد انہیں قتل کردیا گیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube