Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کپتان نےری الیکشن نہ کرائےتوالیکشن چورکہلائیں گے،پرویزرشید

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان بلدیاتی انتخاب کرانے میں سنجیدہ ہیں تو تین شرائط پوری کریں، ورنہ تاریخ میں عمران خان الیکشن چور کے نام سے جانیں جائیں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کپتان کے دوبارہ انتخاب کرانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان نئے بلدیاتی انتخابات کرانے میں واقعی سنجیدہ ہیں؟، خان صاحب سیاسی ڈھونگ نہیں رچا رہے تو 3 شرائط پوری کریں۔

پرویز رشید نے تین شرائط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلی شرط، عمران خان انتخابی عمل چرانے کی کوشش کرنے والوں کو پارٹی سے نکالیں، کے پی کے میں قتل و غارت، سرکاری مشینری اور مسلح طاقت سے چرانے کی کوشش کی، دوسری شرط، عمران خان عہد کریں ،ایسے لوگوں کو دوبارہ بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیں گے،  تیسری شرط ، عمران خان چار کے ٹولے کے نام افشاں کریں ۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کپتان کے اسی ٹولے نے مرضی کے انتخابی نتائج کیلئے صوبائی حکومت کے گھناؤنے حربے استعمال کرنے کا مشورہ دیا، یہ 3 شرائط پوری ہونے سے ہی عمران خان کی سچائی کو جانچا جا سکتا ہے، کپتان نے ایسا نہ کیا تو تاریخ  میں الیکشن چوری کرنے والوں کے چیف کے طور پر جانے جائیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube